Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاک فوج کے میجر کورونا وائرس کیخلاف فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

اپ ڈیٹ 11 مئ 2020 05:04pm

پاک فوج کے میجر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والوں کی اسکریننگ کی ذمے داریاں ادا کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجرمحمد اصغرکو سانس کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت سے بڑا نصب العین کوئی نہیں، میجرمحمد اصغرکورونا کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارے، انہوں نے لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کا عملی ثبوت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کا بتانا ہے کہ میجر محمد اصغر صبح سے شام تک خود ٹرمینل پر موجود رہتے تھے، میجر محمد اصغر نے کئی لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مقدس فریضے کو آخری وقت تک نبھاتے رہے، قوم اپنے اس ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div